یمن | دارالحکومت صنعاء پر سعودی اتحادی افواج کا فضائی حملہ، متعدد شہری شہید

یمن | دارالحکومت صنعاء پر سعودی اتحادی افواج کا فضائی حملہ، متعدد شہری شہید

یمن کے دارالحکومت صنعاء پر سعودی عرب کے اتحادی افواج نے فضائی حملہ کرکے متعدد نہتے یمنی مسلمانوں کو شہید یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء پر سعودی عرب کے اتحادی افواج نے فضائی حملہ کرکے 6 نہتے یمنی مسلمانوں کو شہید اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے صنعا کے علاقے شملان میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا ہے جس میں 2 خواتین، 3 بچے اور ایک شخص شہید  اور مزید 4 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز کے ایئرپورٹ پر بھی دو بار بمباری کی ہے۔

خیال رہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز تعز میں سعودی اتحادی افواج کے خلاف برسرپیکار ہیں اور فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

دوسری طرف یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی آلہ کاروں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجےمیں مفرور صدر منصور کے مسلح افراد کا کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری