افغانستان | صوبہ ھلمند میں طالبان کا حملہ، 22 سیکیورٹی اہلکار ہلاک


افغانستان | صوبہ ھلمند میں طالبان کا حملہ، 22 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

جنوبی افغانستان کے صوبے ھلمند میں بھی طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرکے 22 اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے نن تکی آسیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز کے کئی مراکز پر حملے کئے ہیں جس کے نیتجے میں کم ازکم 22 اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے مسلح افراد نے ناوہ جان نامی شہر کے علاقے «تانگانو گودر» کے پولیس مرکز پر حملہ کرکے 6 اہلکاروں کی جان لے لی ہے۔ اسی طرح گزشتہ روز ناد علی شہر کے«شین‌گل»، «نورزو» و «میرزا» میں بھی حملے کئے گئے جس کے بعد فریقین کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا۔

طالبان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والی ان جھڑپوں میں مزید 16 افغان اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اور افغان فوج نے مشترکہ طور پر طالبان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ ھلمند سمیت افغانستان کا ایک بڑا حصہ طالبان کے قبضے میں ہے۔

صوبہ ھلمند پچھلے سال سے اب تک طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان میدان جنگ بنا ہوا ہے۔

افغانستان میں طالبان حملوں میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے اور بین الاقوامی فوج تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری