شریف خاندان کیخلاف نیب مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کی مدت ملازمت میں توسیع


شریف خاندان کیخلاف نیب مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کی مدت ملازمت میں توسیع

شریف خاندان سمیت کئی اہم نیب ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج جسٹس محمد بشیر کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کردی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزارت قانون نے اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کی سفارش وزارت قانون کی جانب سے وزیر اعظم کو بھجوائی گئی تھی، وزیر اعظم نے سمری منظور کرنے کے بعد ایوان صدر کو بھجوائی،  صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم کی سفارش پر محمد بشیر کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔ جج محمد بشیر کو13مارچ 2018 سے13 مارچ 2021 تک توسیع دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان اور سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں، ان کی مدت ملازمت 13 مارچ 2018 کو ختم ہورہی تھی، فاضل جج کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے میڈیا میں نشر ہونے والی خبروں پر سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا تھا۔  جس پرسیکرٹری قانون نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا تھا کہ فاضل جج کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھیجی گئی ہے اور سمری 12 مارچ سے پہلے منظور کرلی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری