چوکس | پاکستان میں نفرت انگیز مواد کی روک تھام کیلئے نئی اپلیکیشن متعارف + تصاویر


چوکس | پاکستان میں نفرت انگیز مواد کی روک تھام کیلئے نئی اپلیکیشن متعارف + تصاویر

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سر عام نفرت انگیز وال چاکنگ، تکفیری لٹریچر کی تقسیم، کالعدم جماعتوں کی فعالیت اور حتی ان کی آہستہ آہستہ قومی دھارے میں شمولیت پر نیکٹا اور دیگر حکومتی اور ریاستی ادارے کیوں خاموش ہیں اور کیا ایک ایپ ملک سے انتہا پسندی کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگی ؟

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نیکٹا نے ایک نئی موبائل ایپ متعارف کروائی ہے جس کا مقصد نفرت انگیز مواد کی نشاندہی کرنے میں عوام کی مدد کرنا ہے۔

پاکستان میں انسدادِ دہشت گردی کے قومی ادارے نیکٹا کے سربراہ احسان غنی نے حال ہی میں بتایا ہے کہ قومی ایکشن پلان میں مذہبی بنیادوں پر ہونے والے تشدد کے خاتمے پر سب سے کم کام کیا گیا ہے جبکہ نفرت انگیز تقاریر کے معاملے پر بھی مسائل کا سامنا ہے۔ 

چوکس کے نام سے متعارف کروائی گئی ایپ میں یہ آپشن موجود ہے کہ عوام کوئی بھی تصویر، ویڈیو یا تحریر نیکٹا کو بھیج سکتے ہیں۔

چیئرمین نیکٹا نے بتایا کہ نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لیے آن لائن نفرت آمیز مواد کو بلاک کرنے کے، مواد ضبط ہونے، چھاپہ خانوں کو سیل کرنا کافی نہیں اور اس کی روک تھام کے لیے حکومت کو عوام کی مدد بھی درکار ہے۔ 

پاکستان میں عوام کو شکایت ہے کہ حکومت مختلف انتہا پسند عناصر اور تکفیری نظریات کا پرچار کرنے والی تنظیموں کے افراد کی جانب سے مذہب اور نسلی تعصب کی بنیاد پر پھیلائے جانے والے پیغامات کا سدباب کرنے میں ناکام رہی ہے۔ 

تاہم سوال یہ ہے کہ کیا صارفین اس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کریں گے ؟ اور کیا وہ اس بات کو ماننے کے لیے تیار ہو جائیں گے کہ حکومتِ پاکستان ان کی شکایات کو ان کے خلاف پروفائلنگ کے لیے استعمال نہیں کرے گی۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سر عام نفرت انگیز وال چاکنگ، تکفیری لٹریچر کی تقسیم، کالعدم جماعتوں کی فعالیت اور حتی ان کی آہستہ آہستہ قومی دھارے میں شمولیت پر نیکٹا اور دیگر حکومتی ادارے کیوں خاموش ہیں اور کیا یہ ایک ایپ ملک سے انتہا پسندی کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگی اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔  

واضح رہے کہ یہ ایپ ایپل اور اینڈروئیڈ دونوں قسم کے سمارٹ فونز پر استعمال کی جا سکتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری