مشرق وسطی میں ہر مسئلے کا سبب ایران ہی ہے، امریکی صدر


مشرق وسطی میں ہر مسئلے کا سبب ایران ہی ہے، امریکی صدر

امریکی صدر ٹرمپ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایران کو مشرق وسطی کی تمام مشکلات کا ذمہ دار ٹہرایا دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے آج بروز بدھ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور کہا کہ مشرق وسطی میں تمام تر مسائل کا ذمہ دار ایران ہی ہے۔

فاکس نیوز کےمطابق امریکی صدر نے ایران پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ذریعے جوہری پروگرام میں  ایران کا راستہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم مشرق وسطی میں جہاں بھی جاتے ہیں وہاں ایران ہی ایران نظر آتا ہے، مشرق وسطی کی ہر مشکل کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے، جس کے سد باب کے لئے امریکہ اپنے اتحادیوں سے مل کر کام کررہا ہے۔

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں جو بدترین معاہدہ دیکھا ہے، وہ ایران کا جوہری معاہدہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ عراق اور شام کی حکومتیں ایران کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی حکام عراق اور شام میں دہشت گرد درندہ صفت داعش کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری