ارباب اختیار ہمیں جمہوری، انتخابی عمل سے باہر نہ کریں، فاروق ستار


ارباب اختیار ہمیں جمہوری، انتخابی عمل سے باہر نہ کریں، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ارباب اختیار ہمیں جمہوری، انتخابی عمل سے باہر نہ کریں، وارننگ دیتا ہوں ہمیں ہماری سیاسی جگہ دی جائے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے 34ویں یوم تاسیس کے جلسے سے لیاقت آباد میں خطاب کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار نے کہا کہ ہم 23 اگست کو ملک دشمنوں کے خلاف کھڑے ہوئے، ہم نے 23 اگست کو ایم کیو ایم کو بچا کر پیروں پر کھڑا کیا، یہ مائنس نہیں مائنس ایم کیو ایم کا فارمولا تھا۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ آج بھی حقیقی ٹو بنانے کی سازش ہورہی ہے، مائنس ٹو سربراہ کی سازش ہورہی ہے، ہم ایم کیو ایم کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے، صبر برقرار رکھیں خالد مقبول صدیقی بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ 23 اگست کو پاکستان کے لیے کھڑے ہوئے، صبر کا مزید امتحان نہ لیں، وقت نے ہم سے ایک اور امتحان مانگا، صرف پاکستان کے لیے پارٹی قائد سے علیحدگی اختیار کی، ہم نے سب کو یکجا کیا اور ایم کیو ایم پاکستان کو کھڑا کیا۔

انہوں نے کہا کہ 34 سال میں ایم کیو ایم کو مٹانے کی بے شمار کوششیں ہوئیں، سازشوں کے باوجود مخلص کارکنان کی وجہ سے ایم کیو ایم قائم ہے، پاکستان دولخت ہورہا تھا اس وقت بھی ہم نے قربانیاں دیں، ہماری قربانیوں کی وجہ سے پاکستان آج قائم و دائم ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری