شمالی افغانستان | طالبان کا داعش پر حملہ، 12 داعشی ہلاک


شمالی افغانستان | طالبان کا داعش پر حملہ، 12 داعشی ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان میں طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم ازکم 12 داعشی دہشت گرد ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ جوزان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ہیں جس کے نتیجےمیں کم ازکم 12 داعشی ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبہ جوزان کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کے مسلح افراد نے «بلچراغ» اور «درزاب» نامی علاقوں میں موجود داعشی دہشت گردوں کے خلاف زبردست حملے کئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ داعش اور طالبان کے مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب داعشی دہشت گردوں نےطالبان کے زیر قبضہ علاقے میں گھسنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال «چقمه‌چقور»، «شوربلاق»، «قرای‌کومرلیک»، «آقسای» اور «خاک شهیدان» نامی علاقے طالبان اور داعش کے درمیان میدان جنگ بنے رہے ہیں۔

طالبان کا کہنا ہے کہ کابل حکومت اور امریکہ افغانستان میں داعش کی پشت پناہی کررہے ہیں جس کا مقصد طالبان کو کمزور کرنا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری