خطے کو درپیش مشکلات اور ایرانی میزائل پروگرام کیخلاف مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، فرانس


خطے کو درپیش مشکلات اور ایرانی میزائل پروگرام کیخلاف مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، فرانس

فرانس کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ خطے کو درپیش مشکلات اور ایرانی میزائل پروگرام کے خلاف یورپ کو مشترکہ طور پر کوششیں کرنی چاہئیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی وزیرخارجہ نے ایران کے ساتھ ہونے والے عالمی جوہری معاہدے کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں خطے کو درپیش چیلنجز اور ایرانی میزائل پروگرام کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جوہری معاہدے کا دفاع کرنا چاہئے کیونکہ جوہری معاہدے کی پاسداری ہی ہمارے فائدے میں ہے۔

فرانسیسی وزیرخارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران پر الزام عائد کیا کہ ایران خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے لہذا یورپی یونین کے اجلاس کے دوران اس موضوع پر بھی تبادلہ خیال ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنے والے ممالک میں فرانس بھی شامل ہے۔

فرانس نے جوہری معاہدے کے لئے مذاکرات کے  دوران اور اس کے بعد ایران کے خلاف نہایت سخت رویہ اپنایا ہوا ہے۔

امریکا میں صدر ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد فرانس نے ایرانی میزائل پروگرام کے خلاف تبلیغات کی ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری