بن سلمان اسلام دشمنوں کیساتھ روابط کو تقویت بخشنے آج پھر ٹرمپ سے ملیں گے

بن سلمان اسلام دشمنوں کیساتھ روابط کو تقویت بخشنے آج پھر ٹرمپ سے ملیں گے

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا عرصہ قبل کہنا تھا کہ واشنگٹن میں  امریکی صدر اور سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان کے درمیان ملاقات 20 مارچ کو متوقع ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق آج 20 مارچ کو وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹومپ کے ساتھ سعودی ولیعہد بن سلمان ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ اور بن سلمان، سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات کے فروغ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سعودی حکام نے اعلان کیا تھا کہ بن سلمان 19 مارچ کو امریکی دورے پر جائیں گے۔

سعودی حکام بین الاقوامی سطح پر یمن اور بحرین سمیت خطے کے سیاسی اور سیکورٹی مسائل کے حل کے لئے حامی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس سے قبل بن سلمان مصر اور برطانیہ کا بھی دورہ کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی جابر حکام وہی کرتے ہیں جو امریکہ سمیت استکباری طاقتیں کہتی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری