ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کوبہتر بنانے کا معاہدہ


ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کوبہتر بنانے کا معاہدہ

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک نے ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کےلئے 26 کروڑ ڈالر کے قرضے کے معاہدے پر دستخط کئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر Xiao Hong Yang اور سیکرٹری اقتصادی امور سید غضنفر عباس جیلانی نے آج اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کئے۔

وسطی اور مغربی ایشیا کے بارے میں بنک کے ڈائریکٹر جنرل Wener Liepach بھی دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ بنک ایک طویل ، مضبوط، پائیدار اور موسم کے ہم آہنگ بجلی کے ترسیلی نظام کے قیام کے لئے پاکستان کے ساتھ کا م کرنے کےلئے پرعزم ہے۔

 اس معاہدے میں سندھ اوربلوچستان میں 220 کلو واٹ کے ترسیلی نظام کو توسیع دینا اور ملک میں نگرانی اعداد و شمار کےاکٹھا کرنا اور مالیاتی میٹرنگ کے نظام شامل ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری