"قدس میں نماز"، امام خامنہ ای کا شمسی سال 1396 میں اہم ترین جملہ


"قدس میں نماز"، امام خامنہ ای کا شمسی سال 1396 میں اہم ترین جملہ

KHAMENEI.IR کی ٹیم نے شمسی سال 1396 میں "قدس میں نماز" کو امام خامنہ ای کا اہم ترین جملہ قرار دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق رہبر معظم کے بیانات اور زندگی پر مبنی سائٹ KHAMENEI.IR کی ٹیم نے شمسی سال 1396 کے دوران جاری ہونے والے امام خامنہ ای کے بیانات میں سے "قدس میں نماز کا وقت نزدیک ہے" کو سال کا اہم ترین جملہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ KHAMENEI.IR کی ٹیم کی جانب سے ایران بھر میں امام خامنہ ای کے گزشتہ سال کے بیانات میں سے اہم ترین جملے کے حوالے سے سروے کا اہتمام کیا تھا جو گزشتہ 4 روز سے جاری تھا۔

اس سروے میں لاکھوں افراد نے امام خامنہ ای مذکورہ جملے کو سال کا اہم ترین جملہ قرار دیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری