گوادر بندرگاہ فعال، چین اور مشرق وسطیٰ کے مابین تجارتی نقل و حمل شروع


گوادر بندرگاہ فعال، چین اور مشرق وسطیٰ کے مابین تجارتی نقل و حمل شروع

گوادر بندرگاہ پر سمندری جہازوں نے چین اور مشرق وسطیٰ کے مابین تجارتی نقل و حمل شروع کردیا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گوادر کی بندرگاہ پر باقاعدہ شپنگ کا آغا ز کرتے ہوئے چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی نقل وحمل کیلئے استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مارچ کے مہینےسے ہرہفتے بحری جہاز گوادرکی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوتا ہے۔

بحری جہاز کا روٹ، گوادر، دبئی، کراچی اور شنگھائی ہے، سی پیک کے پراجیکٹ ڈائر یکٹر حسن داود کا کہنا ہے کہ گوادر کی بندرگا ہ کو فعال کر دیا گیا ہے اور ہر ہفتے بحری جہاز تجارتی سامان لے کر گوادر سے دبئی روانہ ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ گوادر کی بندرگاہ چین کی کمپنی تعمیر کر رہی ہے، کاشغر سے گوادر تک کے زمینی روٹ کو بھی مغربی راہداری کے مکمل ہونے پر جلد باقاعدہ فعال کر دیا جائیگا اور تجارتی قافلے چین سے سامان تجارت لے کر گوادر جائیں گے اور وہاں سے بحری جہازوں کے ذریعے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ تک جائیں گے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوادر بندرگاہ فعال ہونے سے پاکستان اقتصادی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری