خطے میں سعودی کردارنہایت منفی اور افسوسناک ہے،لاریجانی


خطے میں سعودی کردارنہایت منفی اور افسوسناک ہے،لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سعودی حکام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے سیاسی مسائل میں سعودی حکام کا رویہ نہایت منفی اور افسوسناک ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی کا کہنا ہے کہ  سعودی حکام ببانگ دھل اعلان کرتے ہیں کہ امریکہ کے کہنے اور حمایت کی وجہ سے تکفیری دہشتگردوں کو منظم اور مسلح کیا۔

انہوں نے کہا  آل سعود نے ہزاروں افراد کو خاک و خون میں نہلا دیا تمام علاقائی اورعالمی ملکوں کیلۓ خطرے کی گھنٹی ہے کہ سعودی حکام نےانسان دوستانہ اور دینی بیانات کے لبادے میں گزشتہ برسوں میں کس قسم کے مکروہ اقدامات انجام دیئے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی حکام نے سعودی عرب کے مسلمان عوام کے ذخائر امریکہ کے دلال صفت حکمرانوں کے حوالے کرکے مسلمانوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

امریکی حکام اس کی قدردانی کرنے کے بجائے کہتے ہیں کہ اگر امریکہ خلیج فارس کے ملکوں کی حمایت نہ کرے تو دو ہفتوں میں ان کی حکومتیں ختم ہو جائیں گی۔

علی لاریجانی نے بحرین میں برطانیہ کے فوجی اڈے کے افتتاح کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت نے بحرین کے عوام کی رائے کے برخلاف اس ملک کے مظلوم عوام کی دولت سے فوجی اڈہ قائم کیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے فلسطین میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات پر کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب جیسے بعض عرب ممالک کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے عرصہ حیات تنگ کرنے کی کوششوں سے یہ ممالک اس خیال میں ہیں کہ اس طرح فلسطینی عوام کو غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں محصور کر کے ان کی تحریک کو ختم کر دیں گے۔

واضح رہے کہ علی لاریجانی آج صبح پارلیمنٹ کے عام اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کے اعلان سے لگتا ہے کہ سعودی حکام اس منحوس پروجیکٹ کا عہدہ اپنے ہاتھ میں لینے کیلئےاپنے مال و دولت کو امریکہ پر لٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری