جوہری معاہدے کے متعلق ایران کا رد عمل نہایت تلخ اور تکلیف دہ ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ


جوہری معاہدے کے متعلق ایران کا رد عمل نہایت تلخ اور تکلیف دہ ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تو ایران کا رد عمل نہایت سخت ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محمد جواد طریف نے  جوہری معاہدے سے ممکنہ امریکی علیحدگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اس صورت میں ایران کے پاس مختلف آپشنز موجود ہوں گے جو امریکہ کو پسند نہیں آئیں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی سے متعلق ایران کے پاس مختلف آپشنز ہیں.

انہوں نے کہا کہ ایران عالمی برادری کے ساتھ مل کر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ اقدامات کا جواب دے گا جس سے امریکہ کو تکلیف پہنچے گی.

انہوں نے بتایا کہ ایران اپنے وعدوں پر قائم ہے مگر بدقسمتی سے امریکاخلاف ورزی کررہا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری