کے الیکٹرک کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا، فاروق ستار


کے الیکٹرک کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ  کے الیکٹرک اور کراچی واٹر بورڈ کے خلاف بھر پور اجتجاج کیا جائے گا۔

تسنیم نیوز کے مطابق فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقوں کو کربلا بنا دیا گیا،ہر سال لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوئوں کے باوجود لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوجاتاہےجبکہ کے الیکٹرک بجلی کی فراہمی میں فیل ہوگئی اور واٹر بورڈ بھی پانی کی منصفانہ تقسیم میں ناکام ہے۔

انہوں نے اتوار کو پریس کلب کے باہر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہری بوند بوند پانی کو ترس گئے، طلبہ دہرے امتحانات کا شکار ہیں، صنعتی سرگرمیاں متاثر ہیں اور علاقے کربلا بن گئے ہیں۔

فاروق ستار نے دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے بھی مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی اور کہا کہ کے الیکٹرک کا منافع 35 ارب سے 70 ارب ہوگیالیکن گھریلو صارفین پراب بھی قیامت ڈھائی جارہی ہے

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری