پنجاب میں اہم شخصیات کی سیکورٹی پرتعینات 4 ہزاراہلکار واپس بلانے کا اعلان


پنجاب میں اہم شخصیات کی سیکورٹی پرتعینات 4 ہزاراہلکار واپس بلانے کا اعلان

چیف جسٹس پاکستان ،جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم پر آئی جی پولیس پنجاب نے 1853شخصیات کے ساتھ سیکورٹی پرتعینات 4 ہزار610اہلکار واپس بلا لئے ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات کے بعد 297سیاستدانوں کی سیکورٹی پر معمور1347اہلکار، 527 پولیس افسروں کی سیکورٹی پر معمور 1074، ماتحت عدالتوں کے 469افسروں کی ڈیوٹی سے626، 23وکلا ءکی سیکورٹی پرتعینات 39اہلکارواپس بلالئے گئے ہیں۔

 مقامی ذرائع کے مطابق 250مذہبی رہنماؤں کی سیکورٹی پرتعینات296اہلکار، 233شہریوں کی سیکورٹی پرتعینات 1075اہلکار بھی واپس بلائے گئے ہیں جبکہ سیاسی شخصیات کی سیکورٹی کاتعین صوبوں کےوزرائےاعلیٰ کاچیف سکیورٹی آفیسر کرے گااور چیف سیکورٹی آفیسرزکےتعین پرہی وزرائےاعلیٰ کوسکیورٹی دی جائےگی۔

دوسری جانب سابق وزرائے اعظم میں نوازشریف کےپروٹوکول میں صرف 2گاڑیاں شامل ہوں گی، نوازشریف کے ساتھ ایک جیمراور34پولیس اہلکار ڈیوٹی پرتعینات ہوں گے جبکہ یوسف رضاگیلانی کےساتھ ایک گاڑی اور 15اہلکارہوں گے، چودھری شجاعت کے ساتھ بھی ایک گاڑی اور 15اہلکارہوں گے۔

حمزہ شہبازکےساتھ ایک گاڑی اور10اہلکار ڈیوٹی دیں گے، سلمان شہبازکے ساتھ صرف ایک پولیس اہلکارتعینات ہوگا، سابق وزرائےاعلیٰ کے ساتھ ایک ایک گاڑی اور 10، 10 اہلکار ہوں گےجبکہ وزیرسی ٹی ڈی ، وزیرقانون پنجاب ، ڈی سیزاورڈی پی اوزکے ساتھ بھی ایک ایک گاڑی،10،10اہلکارہوں گے۔

چیف سیکرٹری،آئی جی پنجاب کے ساتھ ایک ایک گاڑی، ایک ایک موٹرسائیکل اور 12،12اہلکارہوں گے۔

سیشن ججزکے ساتھ ایک، ایک گاڑی اور10،10اہلکار ڈیوٹی دیں گے، دہشت گردی کورٹ کےججزکے ساتھ ایک، ایک گاڑی اور 10،10اہلکارہوں گے جبکہ ایڈیشنل سیشن ججزکے ساتھ ایک، ایک گن مین ڈیوٹی دےگا ۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کو ہر شہری خراج تحسین پیش کررہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری