راشد کمال دمشق میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر


راشد کمال دمشق میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر

راشدکمال کو دمشق میں پاکستان کا سفیر تعینات کردیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق دمشق میں حکومت نے نئے سفیر کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق راشد کمال نے شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

شامی خبررساں ادارے سانا کے مطابق پاکستان کے نئے سفیر راشد کمال نے شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم اور صدر بشار الاسد سے ملاقات کی۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ راشد کمال نے دمشق میں پاکستانی سفارت خانے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

واضح رہے کہ شام روانہ ہونے سے قبل ایئر مارشل (ریٹائرڈ ) راشد کمال نے صدر مملکت ممنون سے بھی ملاقات کی تھی صدر ممنون نے راشد کمال کو ہدایت کی کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے اقدامات کریں اور عوام کے درمیان روابط میں اضافے پر توجہ دیں۔

صدر نے کہا کہ شام کی صورتحال کے بارے میں پاکستان کاموقف بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ہے انہوں نے شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ شام کے مسئلے کا سیاسی تصفیہ ہو جائے گ۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ دمشق میں پاکستانی سفیر کی تقرری سے تکفیری دہشت گردوں سمیت شامی حکومت مخالف عناصر کے حوصولے پست ہونگے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت شام مخالف قوتوں نے پاکستان پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ شام سے سفارتی تعلقات منقطع کرے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری