خطے میں سمندری سلامتی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، ایڈمرل حسین خانزادی


خطے میں سمندری سلامتی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، ایڈمرل حسین خانزادی

 ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل حسین خانزادی کا کہنا ہے کہ خطے میں سمندری سلامتی کو یقینی بنانا ساحلی ممالک کی اہم ذمہ داری ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق تہران میں بحر ہند نیول سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل حسین خانزادی کا کہنا تھا کہ علاقائی سمندری حدود کی سلامتی کوعلاقے کے ملکوں کے تعاون سے محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

حسین خانزادی نےکہا کہ بحر ہند کے ساحلی علاقوں میں بیرونی طاقتوں کی موجودگی کی وجہ سے خاص سیکورٹی صورتحال مسلط کردی گئی ہے جو خطے کے ملکوں کے اجتماعی مفادات کے ساتھ سازگار نہیں ہے۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے مزید کہا کہ تہران اجلاس نے بحر ہند کے ساحلی ملکوں کو ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست رابطوں کا بہترین موقع فراہم کردیا ہے۔

واضح رہے کہ نیول سیمپوزیم (IONS) کا چھٹا دو روزہ اجلاس پیر سے تہران میں شروع ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ اجلاس میں تنظیم کے پینتیس اراکین اور مبصر ملکوں کی بحریہ کے سربراہان اور فوجی وفود شریک ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری