ایرانی مفادات کو کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو این پی ٹی معاہدے سے دستبردار ہوجائیں گے، شمخانی


ایرانی مفادات کو کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو این پی ٹی معاہدے سے دستبردار ہوجائیں گے، شمخانی

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی کا کہنا ہے اگر اسلامی جمہوری ایران کے مفادات کو کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو این پی ٹی معاہدے سے دستبردار ہوجائیں گے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی کا کہنا ہے اگر اسلامی جمہوری ایران کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو این پی ٹی معاہدے سے دستبردار ہوجائیں گے۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی کا کہنا ہے کہ یورپ اگر غلطی سے بھی امریکہ کی ہاں میں ہاں ملا بیٹھا یا وہ امریکی صدر ٹرمپ کے چکّر میں ایران کی ریڈلائن میں داخل ہو گیا تو یقینی طور پر اسے ہی شکست ہو گی۔

 ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی کا کہنا ہے کہ ایٹمی معاہدہ، ایک متحدہ بین الاقوامی معاہدہ ہے جس میں کسی بھی طرح کی تبدیلی اور یا عمل درآمد کا فقدان اس معاہدے کے زوال کا باعث اور ایٹمی معاہدے کے مکمل طور پر تباہ ہو جانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو مکمل طور پر مقامی اور اندرونی ٹیکنالوجی کا حامل قرار دیا اور کہا کہ اسی خصوصیت سے ایٹمی پروگرام کے منتظمین کے لئے مختلف قسم کی متعدد کوششوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے جانے کے راستے بھی کھلے ہوئے ہیں۔

علی شمخانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے علاقے میں امن و استحکام کی برقراری اور تکفیری دہشت گردی کے خلاف مہم پر قابل ذکر اخراجات برداشت کئے ہیں اس لئے وہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے بعض علاقائی اتحادیوں کے بڑھتے ہوئے امن مخالف اقدامات پر خاموش نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت اگر اب بھی رعب و وحشت پھیلانے والے نمائشی اور آمرانہ  دور کے خاتمے کی طرف متوجہ نہیں ہوئی ہے تو اسے اپنی نادانی کی قیمت بھی چکانی ہوگی۔

 علی شمخانی نے یمن کے مظلوم عوام کے قتل عام اور اس ملک کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد کی شہادت سے متعلق سعودی عرب کے مجرمانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کا قتل، مذاکرات سے فرار اور منطق و سیاسی راہ حل سے گریز کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی دنیا کے پانچ براعظموں کے اعلی سیکورٹی حکام کے نویں اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کو روس کے شہر سوچی پہنچے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری