داعش کا خاتمہ کردیا ہے مزید کسی دہشت گرد کو سراٹھانے نہیں دیں گے، العبادی


داعش کا خاتمہ کردیا ہے مزید کسی دہشت گرد کو سراٹھانے نہیں دیں گے، العبادی

عراقی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملک میں داعش سمیت کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو منظم ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم حیدر العبادی  نے ایک بار پھر اس عزم کااظہار کیا کہ اس ملک میں دہشتگردی کو پنپنے نہیں دیں گے۔

حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کا ہرجگہ پیچھا کریں گے۔

حیدرالعبادی نے کہا کہ داعش کے خلاف فوجی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا اور عراق میں داعش سمیت کسی بھی دہشت گرد کو پھر سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شام کے امور میں عدم مداخلت پر تاکید کرتے ہوئے عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری