منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورزم چوہدری عبدالغفور خان کا دورہ مشہد/ زائرین کے مسائل کے حل پر اتفاق + تصاویر


منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورزم چوہدری عبدالغفور خان کا دورہ مشہد/ زائرین کے مسائل کے حل پر اتفاق + تصاویر

ایران اور پاکستان نے سیاحتی شعبے میں تعاون اور زائرین کی مشکلات دور کرنے کے لئے اہم اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چوہدری عبدالغفورنے ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد میں سیاحتی شعبے سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا پاکستانی عوام چاہتے ہیں ایران سے تعلقات مزید مستحکم ہوں اور سیاحوں کی تعداد بہت کم ہے جس میں اضافے کیلئے ایران حکومت تشہیر میں معاونت فراہم کرے۔

پاکستان میں ڈومیسٹک ٹورزم عروج پر ہے اور انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ میں سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔ ایران سے سیاحوں کو ویزہ حاصل کرنے میں کوئی مسائل ہیں تو بتائیں تا کہ ان کا حل کیا جا سکے۔ پی ٹی ڈی سی روابط کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیا ر ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان ایران کے دورے کے دوسرے روزامام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کا دورہ کیا اور زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے وہاں موجود پاکستانی زائرین سے خطاب بھی کیا۔منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورزم چوہدری عبدالغفور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین سیاحتی تعاون بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحوں اور زائرین کے لئے قیام و طعام کی مناسب سہولیات فراہم کرنا، فلائٹس اور ٹرانسپورٹ کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ زائرین کی آمدورفت سے دونوں ملکوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور ایران ریجنل کواپریشن ڈیویلپمنٹ (آرسی ڈی) اور اکنامک کواپریشن آرگنائزیشن(ای سی او) کے ممبران ہیں اور یہ ادارے خطے میں قیامِ امن اور ترقیاتی منصوبوں پر بھر پور کام کر رہے ہیں۔

دونوں ممالک کے ٹور آپریٹرز پیکجز کوایک دوسرے کے ساتھ شئیرکریں۔ بہت سے ٹور آپریٹرز غیر قانونی طور پر زائرین کے گروپس آپریٹ کر رہے ہیں جس کے باعث زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے ٹورآپریٹرز کی روک تھام بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین سیاحتی گروپ اور زائرین کی سہولت کیلئے ڈراپ باکس کی سہولت پی ٹی ڈی سی کو جلد ہی فراہم کر دی جائے گی۔

صوبہ خراسان رضوی کو ڈپٹی گورنر حمید موسوی نے کہا کہ صرف مشہد میں 1000 سے زائد ہوٹل موجود ہیں جہاں بیک وقت تین لاکھ سے زائد زائرین کو رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔

  پاکستان سے مشہد کیلئے براہ راست پروازیں جاری ہیں اور زمینی و سمندری راستے بھی کھلے ہیں۔ مشہد نہ صرف مذہبی لحاظ سے سیاحوں میں مقبول ہے بلکہ یہاں 300سے زائد دیگر سیاحتی مقامات بھی موجود ہیں۔ حمید موسوی نے کہا کہ پاکستانی وفد کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین سیاحتی روابط میں تیزی آئے گی اور عنقریب ایرانی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ملاقات میں ایرانی وزارتِ خارجہ کے ڈپٹی ہیڈ محمود صدیقی، خراسان رضوی کے ہینڈی کرافٹ کلچر اور ٹورازم کے ڈائریکٹر جنرل مکرمی فر،وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹرعجم بھی موجود تھے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری