پاک فوج اور فضائیہ کی مشترکہ جنگی مشقیں


پاک فوج اور فضائیہ کی مشترکہ جنگی مشقیں

پاک فوج اور پاک فضائیہ نے مشترکہ روایتی فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

 تسنیم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک فوج اور فضائیہ کے جوانوں نے جہلم فائرنگ رینجز میں سینٹرل کمانڈ مشق کے دوران مشترکہ فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے مشق کے مقاصد کے حوالے سے متعلق بریفنگ دی جبکہ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق پاک فوج و فضائیہ کے دستیاب فائر پاور اثاثوں کو یکجا کرنے کے نکتہ عروج کا حصہ تھی۔

چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے مشق کو پیشہ وارانہ مہارت کا حامل بنانے پر تمام رینکس کی کوششوں کو سراہا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری