عالمی برادری نہتے فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کا نوٹس لے، بہرام قاسمی


عالمی برادری نہتے فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کا نوٹس لے، بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام ناجائز صہیونی ریاست کے قیام کی مناسبت اور امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف پُرامن احتجاج کررہے تھے جبکہ صہیونی غاصب فوج نے بے جا طاقت کا استعمال کرکے ہزاروں نہتے مسلمانوں کو خاک و خوں میں غلطاں کردیا۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ صہیونی غاصب اہلکار گزشتہ 70 سالوں سے مظلوم فلسطینی قوم بالخصوص بچوں اور عورتوں کا قتل عام کررہے ہیں اور امریکی  سفارتخانے میں مقبوضہ فلسطین میں نہتے عوام کے قتل عام کا جشن منایا جا رہا ہے۔

بہرام قاسمی نے عالمی برادری بالخصوص حریت پسند اقوام اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ صہیونیوں کے خلاف آواز بلند کریں اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے غیرقانونی اقدام کے خلاف احتجاج کریں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز چودہ مئی سوموار کو غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں 59 فلسطینی شہری شہید اور 2700 زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری