ایران جوہری معاہدہ؛ فریقین کے تمام مفادات محفوظ رہیں گے، ظریف


ایران جوہری معاہدہ؛ فریقین کے تمام مفادات محفوظ رہیں گے، ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں فریقین کے تمام مفادات محفوظ رہیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے منگل کے روز بیلجیم کے دارالحکومت برسلز یورپی یونین کی پالیسی چیف 'فیڈریکا مغرینی' کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

ظریف جوہری معاہدے کے تسلسل کو جاری رکھنے کے مقصد سے اس وقت برسلز کے دورے پر ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جوہری معاہدے کے فریقین بالخصوص ایران کے مفادات محفوظ رہیں گے.

ظریف نے کہا کہ یورپی یونین کی خاتون رہنما سے تعمیری گفتگو ہوئی، جوہری معاہدے کو بچانے اور اس حوالے سے فیصلہ کن ضمانت دینے پر بھی بات چیت کی گئی.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران جوہری معاہدے میں تمام فریقین کا فائدہ ہے لہذا ہمیں یہ اجازت نہیں دینی چاہئے کہ کسی ایک فریق اس معاہدے سے غیرقانونی الگ ہو اپنے لئے فائدہ پہنچائے.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری