جنرل ریٹائر شاہد عزیز کی شام یا افغانستان میں موت کی افواہیں؛ بیٹے نے تردید کردی


جنرل ریٹائر شاہد عزیز کی شام یا افغانستان میں موت کی افواہیں؛ بیٹے نے تردید کردی

واضح رہے کہ سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہد عزیز شاید داڑھی اگا کر شام میں گیا ہوا ہے اور وہاں مرچکا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک فوج کے جنرل ریٹائر شاہد عزیز کی افغانستان میں موت کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر ان کے بیٹے میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیاہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذیشان شاہد کا کہناتھا کہ میرے والد کی موت سے متعلق چلنے والے تمام افواہیں بے بنیاد ہیں اور میرے خاندان نے ایسی کوئی بھی خبر جاری نہیں کی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ میرے والد شاہد عزیز انتہائی پرائیوٹ آدمی ہیں ، فاٹا میں کسی شخص کی لاش کے ساتھ والد کی کتاب ملی جس کو جوڑ کر افواہیں پھیلائی گئیں۔

واضح رہے کہ سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہد عزیز میرا رشتہ دار اور غیرمتوازن شخصیت ہے ، کسی کو خاص معلوم تو نہیں لیکن شاہد عزیز شاید داڑھی اگا کر شام میں گیا ہوا ہے اور یہاں تک کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہاں مرچکا ہے۔

یہاں ایہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جنرل شاہد عزیز گھر سے لاپتہ ہیں اور کہاجا رہاہے کہ ان کی افغانستان میں امریکی فوجیوں کے خلاف لڑتے ہوئے موت ہو گئی ہے تاہم ان کے بیٹے ذیشان شاہد نے ان کی موت کی خبروں کی تردید کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری