جرمنی سے افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع


جرمنی سے افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

جرمن حکام افغانستان میں بدترین صورتحال کے باوجود افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے پر مصر ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں سیکورٹی کی خراب صورتحال کے باجود جرمن حکام نے افغان پناہ گزینوں کو اپنے ملک سے نکالنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع  کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جرمنی میں افغان تارکین وطن پر نظر رکھنے والے انسانی حقوق کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ جرمن حکام آئندہ چند دنوں کے دوران افغان تارکین وطن کا ایک اور گروہ ملک بدر کریں گے جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جرمنی میں افغان تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔

جرمن حکام کا کہنا ہے کہ ملکی امن و امان کی خاطر افغان تارکین وطن کا اخراج نا گزیر ہوچکا ہے۔

جرمن حکام نے اس سے قبل بھی پناہ گزینوں کے متعدد گروہوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے ملک بدر کرچکے ہیں۔

جرمنی کے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خصوصی پرواز کے ذریعے جرمنی سے ملک بدر کر کے واپس کابل بھیجے گئے افغان تارکین وطن سنجیدہ نوعیت کے جرائم میں ملوث تھے۔

جرمنی سے افغان تارکین وطن کی اجتماعی ملک بدری کا سلسلہ پھر سے شروع کر دیا گیا ہے اور آئندہ چند دنوں کے دوران مزید متعدد پناہ گزین خصوصی طیارے کے ذریعے واپس افغانستان بھیج دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں سیکورٹی کی نہایت ابتر صورتحال کے سبب افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے بارے میں جرمن حکومت کو سماجی تنظیموں کے علاوہ متعدد سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔

جرمن حکام کا کہنا ہے کہ افغان تارکین وطن جرمنی کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں لہذا انہیں کسی بھی صورت میں واپس بھیجا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری