امریکہ کی 12 نئی شرائط کے ساتھ مذاکرات کرنا ایران کے لئے ناممکن ہے، برطانوی وزیر خارجہ


امریکہ کی 12 نئی شرائط کے ساتھ مذاکرات کرنا ایران کے لئے ناممکن ہے، برطانوی وزیر خارجہ

برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے 12 نئی شرائط کے تحت ایران کے ساتھ مذاکرات کرنا غیر ممکن ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کےلئے امریکہ کی جانب سے 12 نئی شرائط پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی 12 نئی شرائط کے تحت جوہری معاہدہ ناممکن ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ان تمام شرائط کو ملحوظ خاطر رکھتےہوئے مذاکرات کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

جانسن کا کہناتھا کہ امریکا جس معاہدے سے دستبردار ہوا ہے وہ ایک زبردست معاہدہ تھا جو سب کے لئے قابل قبول اور اچھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں بہترین بات یہ تھی کہ اس معاہدے کی وجہ سے ایران جوہری ہتھیاروں تک نہیں پہنچ سکتا اور ایرانیوں کے لئے بہت سارے اقتصادی فوائد کا بھی حامل تھا۔

واضح رہے کہ امریکا نے جوہری معاہدے کے لئے مزید 12 نئی شرائط کا ذکر کیا ہے جو کسی بھی صورت اسلامی جمہوریہ ایران کی لئے قابل قبول نہیں ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری