عید الفطر پر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد


عید الفطر پر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

عید الفطر پر پاکستان بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا مقصد پاکستانی فلموں کا فروغ اور ان کے کاروبار کو متاثر ہونے سے بچانا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عید الفطر پر پاکستان بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، چیئرمین فلم سنسر بورڈ کے مطابق بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا مقصد پاکستانی فلموں کا فروغ اور ان کے کاروبار کو متاثر ہونے سے بچانا ہے۔

چیئرمین فلم سنسر بورڈ کے مطابق بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عیدالفطر سے دو دن  قبل سے عید کے دو ہفتے بعد تک جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق عید الاضحیٰ پر بھی پاکستان میں کوئی بھارتی فلم ریلیز نہیں ہو سکے گی۔

وزارت اطلاعات نے بھی بھارتی فلموں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

عید الفطر پر تین پاکستانی فلمیں ریلیز کی جا رہی ہیں جن میں ” وجود”، ”سات دن محبت ان” اور”آزادی”  شامل ہیں، ‘وجود’ میں دانش تیمور، ‘سات دن محبت ان’  میں ماہرہ خان اور شہریار جبکہ ‘آزادی’ میں معمررانا اور سونیا حسین مرکزی کردار ادا کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری