عالمی جوہری ادارے نے ایک بار پھر امریکی الزامات کو مسترد کردیا، ایران اپنے وعدوں پر کاربند ہے


عالمی جوہری ادارے نے ایک بار پھر امریکی الزامات کو مسترد کردیا، ایران اپنے وعدوں پر کاربند ہے

جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے ایک بار پھر امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے بارے میں 2015ء کے معاہدے پر عمل پیرا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے (IAEA) نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ میں امریکہ کے من گھڑت الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر ایران کی جوہری سرگرمیوں کو ایٹمی معاہدے کے مطابق قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 2015 میں ایران جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد یہ 11ویں مرتبہ ہے کہ عالمی جوہری ادارہ ایران کی دیانتداری کی مسلسل تصدیق کررہا ہے۔

رپورٹ میں ادارے نے کہاہے کہ ایران معاشی پابندیوں میں سہولت کے بدلے اپنی ایٹمی تنصیبات پرعائد معاہدے کی اہم پابندیوں کی پاسداری کررہاہے۔

جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادار ے نے ایران پرمعاہدے کو برقرار رکھنے اور اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے پرزوردیاہے تاکہ اس کے وعدوں پر بین الاقوامی اعتماد میں اضافہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ جامع رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے کہ ایران، عالمی جوہری معاہدے کے نفاذ سے اس پر عین مطابق عمل درآمد کر رہا ہے لہذا یہ ادارہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کے پر امن ہونے کی یقین دہانی کراتا ہے.

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری