پاکستان کی سلامتی کونسل میں کشمیر و فلسطین کے مسائل حل کرنے پر بدستور تاکید


پاکستان کی سلامتی کونسل میں کشمیر و فلسطین کے مسائل حل کرنے پر بدستور تاکید

اگرچہ پاکستانی حکام اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں ہمیشہ کی طرح مسلسل کشمیر و فلسطین کے مسائل حل کرنے پر زور دے رہے ہیں تاہم عالمی طاقتوں کے مفادات کے پیش نظر اس کونسل میں موجود نمائندوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان نے کشمیر اور فلسطین جیسے کئی عشروں پرانے بین الاقوامی تنازعات کی وجوہات اور عالمی امن اورسیکیورٹی کو فروغ دینے کیلئے ان کے حل پر توجہ مرکوز کرنے پر زوردیاہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ اب وہ وقت نہیں رہا جب مسلح تنازعات سے شہریوں کامحدود پیمانے پرنقصان ہوتاتھا۔

انہوں نے کہاکہ ٹارگٹڈ حملے، جنسی تشدد ،جبری فوجی بھرتیاں اورمسلسل قتل وغارت انسانی قیمت پرعصرحاضر کے مسلح تنازعات کی انتہائی سیاہ تصویر کی نشاندہی کرتے ہیں۔

پاکستانی مندوب نے کہاکہ فلسطین او رمقبوضہ کشمیر میں ان جرائم کاسلسلہ جاری ہے جو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پردودیرینہ تنازعات ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری