جمعہ کے روز پیش آئے واقعے کے خلاف سرینگر کے کئی علاقو ں میں ہڑتال

جمعہ کے روز پیش آئے واقعے کے خلاف سرینگر کے کئی علاقو ں میں ہڑتال

سرینگر کے پائین شہر میں تاریخی و مرکزی جامع مسجد کے باہر جمعہ کے روز پیش آنے والے واقعے کے خلاف کئی علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سری نگر کے پائین شہر میں تاریخی و مرکزی جامع مسجد کے باہر جمعہ کے روز پیش آئے واقعے کے خلاف کئی علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی۔

واضح رہے گزشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اچانک تشدد بھڑک اٹھا جس دوران نوجوانوں اور بھارتی فورسز کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں درجنوں افردا زخمی ہوگئے پلیٹ چھروں سے مضروب 13 افراد کو صدر اسپتال سرینگر لایا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق 13افراد جنہیں پلیٹ لگے ہیں، کو اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے۔ اس دوران رعناواری اور دوسرے اسپتالوں میں بھی پلیٹ چھروں سے زخمی افراد کو لایا گیا۔

تاریخی جامع مسجد کے اندر سیکورٹی فورسز نے پلیٹ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں میں سے 13افراد کو صدر اسپتال سرینگر میں داخل کرایا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ کئی ایک کی آنکھوں میں بھی پلیٹ چھرے پیوست ہوئے ہیں۔ 

احتجاج کرنے والے نوجوانوں کی قابض فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں تقریبا 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد آج شہر کے کئی علاقوں میں ہڑتال رہی جس کے سبب تجارتی اور دیگر سرگرمیاں ٹھپ رہیں۔

واضح رہے کہ تاجروں نے کل پیش آئے واقعے میں فورسز پر پیلٹ بندوقوں کا بے تحاشہ استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے آج کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اس دوران ان علاقوں میں تمام کاروباری ادارے اور اسکول بند رہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری