یمنی فوج کا نجران میں سعودی اتحادی افواج کے مرکز پر ایک اور میزائل حملہ

یمنی فوج کا نجران میں سعودی اتحادی افواج کے مرکز پر ایک اور میزائل حملہ

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے نجران میں واقع سعودی اتحادی افواج کے اہم مرکز پر میزائل سے حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نجران کے جنوبی علاقے الصلہ میں موجود سعودی اتحادی افواج کے اہم عسکری مرکز پر یمنی سرکاری فوج نے میزائل حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی میزائل ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز سعودی اتحادی افواج کے زمینی اور فضائی حملوں کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔

دوسری طرف سعودی اتحادی افواج کے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی اور زمینی حملے بھی جاری رہے،سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مفرور صدر عبدربہ منصور ہادی کو واپس اقتدار میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس حوالے سے سعودی لڑاکا طیارے روزانہ کی بنیاد پر نہتے یمنی شہریوں پر بمباری کرتے رہتے ہیں۔

سعودی اتحاد کی جانب سے مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ جارحیت جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں اور اس ملک کی اسی فیصد سے زائد تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری