پاک بھارت افواج اگست میں مشترکہ مشقوں کیلیے تیار ہیں، چینی میڈیا


پاک بھارت افواج اگست میں مشترکہ مشقوں کیلیے تیار ہیں، چینی میڈیا

چین کے سرکاری جریدہ گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام پاک بھارت افواج ’’امن مشن ‘‘ کے تحت اگست میں مشترکہ مشقوں کیلیے تیار ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چین کے سرکاری جریدے  گلوبل ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان اور بھارت کی افواج شنگھائی تعاون تنظیم ڈھانچے کے تحت رواں سال اگست میں منعقد ہونے والی مشترکہ فوجی مشق ’’امن مشن 2018‘‘ میں حصہ لیں گی، دونوں ممالک کے فوجی پہلی مرتبہ وار گیم کیلیے مشترکہ تربیت میں حصہ لیں گے۔

گلوبل ٹائمز کے مطابق علاقائی امن برقرار رکھنے میں ایس سی او کا کردار ظاہر ہونا شروع ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ تقسیم ہند کے بعد سے پاک بھارت تنازعات کے باعث جنوب ایشیائی علاقائی انضمام کیلیے زبردست رکاوٹ بنے رہے، اس پس منظر میں دونوں کی مشترکہ فوجی تربیت میں حصہ لینے پر متفق ہونا اچھی بات ہے، شنگھائی تعاون تنظیم مل جل کر کام کرنے کیلیے پاکستان اور بھارت کو پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے تاہم محسوس ہوتا ہے شنگھائی تعاون تنظیم نے دونوں کے درمیان تعاون کا جذبہ پیدا کر دیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری