صدر پاکستان کا دورہ تاجکستان؛ سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی ترقی اور آبی وسائل کے مربوط انتظام پر غور


صدر پاکستان کا دورہ تاجکستان؛ سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی ترقی اور آبی وسائل کے مربوط انتظام پر غور

صدر پاکستان ممنون حسین آج پیر کے روز تاجکستان کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے صدر تاجکستان کے دورے پر آج دوشنبے پہنچ رہے ہیں۔

وہ اپنے دورے کے دوران تاجکستان کی قیادت سے دوطرفہ مذاکرات کریں گے تاکہ اس وسطی ایشیائی ملک کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنائے جاسکیں۔

تاجکستان میں پاکستان کے سفیرطارق اقبال سومرو نے اے پی پی کو بتایا کہ صدرممنون حسین اور صدر امام علی رحمانوف کے درمیان دوطرفہ مجموعی تعلقات سے متعلق امور پر بات چیت متوقع ہے جس کامقصد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے امیدظاہر کی کہ پاکستان کے صدر کے اس دورے سے دونوں برادرملکوں کے درمیان موجودہ قریبی او ردوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوںگے۔

صدر بدھ کو دوشنبے میں پائیدار ترقی کیلئے آبی وسائل کی اہمیت اور عالمی لائحہ عمل سے متعلق دو روزہ کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت بھی کریں گے۔

کانفرنس کا انعقاد تاجکستان نے اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی امو ر کے ادارے اور دوسرے شراکت داروں کے تعاون سے کیا ہے جس میں سماجی و اقتصادی اور ماحولیاتی اہداف کے حصول کیلئے پائیدار ترقی اور آبی وسائل کے مربوط انتظام پر غور کیاجائیگا۔

کانفرنس میں متعلقہ پروگراموں اور منصوبوں پر عملدرآمد اور ان کے فروغ کے طریقے تلاش کئے جائیں گے اور ہر سطح پر تعاون اور شراکت داری میں توسیع کے طریقوں پر غور کیاجائیگا جس کا مقصد پانی سے متعلق عالمی سطح پر متفقہ اہداف کے حصول میں مدد فراہم کرناہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری