تصاویر | ایران کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹینک جو اپنے لئے پل بناتا ہے


تصاویر | ایران کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹینک جو اپنے لئے پل بناتا ہے

ایران کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس "صراط" نامی ٹینک 4 منٹ کے اندر اندر اپنے لئے 24 میٹر لمبا پل بناتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پل بردار بکتر بند گاڑیاں یا ٹینک کسی بھی ملک کی فوجی طاقت میں ایک ایسا عنصر سامنے آیا ہے جو عام طور پر فوجی مشن کو کھدائیوں، نالوں اور گڑھوں وغیرہ سے عبور کرنے میں مدد دیتے ہیں ایسے نالے اور کھدائیاں جو یا تو قدرتی طور پر فوجی مشن میں رکاوٹ ہوتے ہیں یا پھر دشمن کی جانب سے پیشقدمی کو روکنے کیلئے مصنوعی خندقیں کھودے جاتے ہیں۔

اسی بنا پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے جدیدترین محاذوں پر دشمن کیساتھ نبردآزما ہونے کی صورت میں متوقع ضروریات کے پیش نظر ایک ایسے ٹینک کو اپنے دفاعی ماہرین کی مدد سے تیار کرنے کی ٹھان لی اور بالآخر "صراط" نامی پل بردار ٹینک بنانے میں کامیاب ہوئی۔

 صراط نامی ٹینک دراصل ٹی-72 ٹینک کی چیسیس پر بنایا گیا ہے جو 24 میٹر طویل پل بناتا ہے اور  فوج کی بھاری تجھیزات کو منٹوں میں خندقوں اور نالوں سے عبور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ ٹینک 23 میٹر تک لمبے نالوں اور خندقوں پر گزرتا ہے جبکہ اس کی چوڑائی ساڑھے پانچ میٹر ہے۔

صراط نامی ٹینک کے ذریعے بنایا گیا پل کم سے کم 60 ٹن تک وزن برداشت کرسکتا ہے۔ یہ پل ایلومینیم کی ترکیبات سے تیار کیا گیا ہے اور اس کا سسٹم مکمل طور پر ہیڈرولک ہے۔

اس پل کو بنانے کیلئے صراط ٹینک کے پاس زیادہ سے زیادہ 6 منٹ کا ٹائم ہوتا ہے جبکہ عام طور پر یہ کام 4 منٹ کے اندر اندر انجام پایا جاتا ہے۔

اس ٹینک کو چلانے کیلئے صرف 2 افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری