افغانستان میں جنگ بندی نہ ہوسکی، طالبان کے حملے بدستور جاری/ متعدد اہلکار ہلاک


افغانستان میں جنگ بندی نہ ہوسکی، طالبان کے حملے بدستور جاری/ متعدد اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 9 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے شمالی صوبے قندوز کے چک پوسٹ پر طالبان نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ 2 پولیس اہلکار لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے یہ حملے عیدالفطر کے موقع پر کی گئی سہ روزہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد کیے گئے ہیں۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں 19 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ افغان حکومت نے طالبان کے ساتھ جنگ بندی کی مدت میں 10 دن کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری