الحدیدہ میں یمنی فوج کی جوابی کارروائی؛ 130 سعودی اہلکار گرفتار، متعدد ہلاک

الحدیدہ میں یمنی فوج کی جوابی کارروائی؛ 130 سعودی اہلکار گرفتار، متعدد ہلاک

یمن کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی سعودی اتحاد کے خلاف جوابی کارروائی کے دوران 130 اہلکار گرفتار جبکہ 60 سے زائد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فورسز نے الحدیدہ محاذ پر سعودی عرب کے کرائے کی جنگی مشین کو تباہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے 60 سے زائد فوجیوں کو ہلاک اور 130 کو گرفتار کرلیا ہے۔

یمنی فورسز نے الحدیدہ محاذ پر سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 60 فوجیوں کو ہلاک اور 130 کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی الحدیدہ میں یمنی فورسز اور حوثی قبائل نے سعودی عرب سے وابستہ 123 فوجیوں کو گرفتار اور درجنوں کو ہلاک کردیا تھا۔

اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ آج الحدیدہ کےجنوب اور مغرب میں آپریشن کے دوران 60 سعودی فوجویں کو ہلاک 130 کو گرفتار جبکہ سیکڑوں کو زخمی کردیا ہے۔

خیال رہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ترجمان نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحدیدہ ائرپورٹ یمنی فورسز کے کنڑول میں ہے امریکی، سعودی اتحادی افواج کی جانب سے الحدیدہ ائیرپورٹ پر قبضے کی خبریں من گھڑت اور جھوٹی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری