خصوصی تصویری رپورٹ | وڈیروں کیخلاف کمربستہ گدھا گاڑی پر الیکشن مہم چلانے والا امیدوار


خصوصی تصویری رپورٹ | وڈیروں کیخلاف کمربستہ گدھا گاڑی پر الیکشن مہم چلانے والا امیدوار

مملکت پاکستان  جس نے اپنے وجود کے 70 برس مکمل کئے ہیں مگر اب تک اتنے مسائل کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے کہ اس سے نکلنے کیلئے  نیک، ایماندار اور صالح قیادت اس طرح ناپید ہے جس طرح ہیرے اور جواہر،  ملک کی ساری اکائیوں پر وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے قبضہ کر رکھا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مملکت پاکستان  جس نے اپنے وجود کے 70 برس مکمل کئے ہیں مگر اب تک اتنے مسائل کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے کہ اس سے نکلنے کیلئے  نیک، ایماندار، صالح قیادت اس طرح ناپید ہے جس طرح ہیرے اور جواہر، ملک کی ساری اکائیوں پر وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ پاکستان میں 25 مئی کو ہونے والے الیکشن میں بھی طاقتور اور دولتمند   امیدوار دست و گریبان ہیں، ملک کی تمام جماعتوں میں ایماندار، نڈر، بے باک، سچے افراد  کی قدر نہیں مگر جاگیرداروں، وڈیروں، سرمائیداروں کا قبضہ ہے۔

پاکستان کی آبادی میں 8 کروڑ نوجوان ہیں جو آبادی کے تناسب کا 40 فیصد ہیں، پاکستان میں  فقط 33 فیصد افراد اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہیں اور ان کے ووٹ سے منتخب ہونے والے افراد ملک پر حکومت کرتے ہیں جس سے وڈیرے، جاگیردار، سرمائیدار ایوانوں میں پہنچ کر فیصلہ کرتے ہیں  منتخب سیاستدان سیاست کو خدمت نہیں بلکہ بیوپار سمجھتے ہیں۔

پاکستان کی سیاست منافقت کا میدان ہے جس میں ہمیشہ جھوٹے، مکار، دغابار لٹیرے ہی اقتدار میں آتے ہیں اس اسٹیٹس کو کو چیلنج کرنے کیلئے کچھ باہمت افراد میدان میں اترتے ہیں اور اپنا فرض نبھاتے ہوئے "ضمیر" کی آواز پر لبیک کہتے ہیں۔

سندھ کے حلقے پی ایس 13 سے الیکشن لڑنے والے   نیک اور صالح  امیدوار کا نام لیاقت علی میرانی ہے جس نے  اکیلے اس تاریکی کو  روشنی  سے دور کرنے پر  کمربستہ ہو گئے ہیں۔ اس  امیدوار نے اپنے حلقے کے عوام کو بیدار کرنے کیلئے  حلقہ میں پیدل ورک کا آغاز کیا ہے،  لیاقت  علی پیشہ کے لحاظ سے استاد ہے جس نے 25 برس مختلف  معیاری تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کی ذمیداریاں اد کی ہیں۔

خبر رساں ادارے  تسنیم نیوز کے نمائندے سعید علی پٹھان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں ایک غریب ماھیگیر کا بیٹا ہوں، میرے باپ نے مچھلی فروخت کرکے مجھے تعلیم دلوائی۔میں نے کمپیوٹر سائنسز میں جامعہ سندہ جامشورو سے گریجویشن کیا ہے، دوران تعلیم غربت کے سبب مختلف اداروں میں مزدوری کی ہے۔ ملک میں اکثریت غریبوں کی ہے اگر وہ متحد ہوکر اپنی برادری سے غریب امیدوار کو آگے نہیں لائیں گے تب تک اشرافیہ کے غلام بنے  رہیں گے۔

باڈہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اس نے کہا کہ انقلاب ووٹ کے صحی استعمال سے آئیگا، دور حاضر کے یزید کو اگر نہ للکاریں تو کوئی اور راستہ نہیں ہے ، ہماری دور حاضر کے یزید سے جنگ ہے جو امام حسین علیہ السلام کا پیغام ہے، اگر عوام بیدار ہوجائے تو وڈیرا شاھی کا سندہ سے خاتمہ ہوگا۔ ہم ان  یزیدوں کیخلاف ڈٹ کر کھڑے ہوے ہیں جنہوں نے  قوم سے غداری کی ہے- 50 برس سے عوام کے وسائل کو لوٹا گیا ہے۔ وڈیروں نے ہمارے ووٹ کو کبھی بھی عزت نہیں دی ہے۔ جنہوں نے قوم کو لوٹا ہے، گائوں  اور دیہات کو تباہ و برباد کیا ہے، ہمارے اسکولوں کی حالت خراب ہوگی تو شعور کہان سے آئیگا- میں گدھا گاڑی پر آتا  ہوں مگر وڈیرے حرام کی ویگو گاڑیوں پر آتے  ہیں۔

آپ کو یہ جان کر تعجب ہوگا کہ وہ اپنے حلقہ میں گدھا گاڑی پر سوار ہوکر ووٹرز کے ضمیر کو آواز لگاتا ہے، جہاں بہی  لوگوں کا ہجوم دیکھتا ہے اپنا  پیغام پہنچاتا ہے، اس کا نعرہ ہے "ملک بچائو، وڈیرے بھگائو ۔۔۔"

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری