امام خامنہ ای کا قومی فٹبال ٹیم کےنام پیغام؛ گزشتہ شب بہترین کارکردگی دکھائی


امام خامنہ ای کا قومی فٹبال ٹیم کےنام پیغام؛ گزشتہ شب بہترین کارکردگی دکھائی

امام خامنہ ای نے روس میں ہونے والے گزشتہ شب ایران اور اسپین کے مابین سنسنی خیز میچ میں ایرانی کھلاڑیوں کی بہترین کاکردگی کو سراہا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے روس میں ہونے والے عالمی فٹبال کپ کے پہلے راونڈ کے دوسرے میچ میں ایرانی کھلاڑیوں کی اسپین کیخلاف بہترین کاکردگی کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ ہماری ٹیم نے گزشتہ رات کے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

امام خامنہ ای کے دفتر نے فٹبال فیڈریشن کے ساتھ رابطہ کرکے رہبر انقلاب کا پیغام پہنچایا جس میں امام خامنہ ای روس میں ہونے والے گزشتہ شب ایران اور اسپین کے مابین سنسنی خیز میچ میں ایرانی کھلاڑیوں کی بہترین کاکردگی کو سراہا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری