ظریف نے امریکی جرائم اور ایران کے قانونی مطالبات کی فہرست شائع کردی


ظریف نے امریکی جرائم اور ایران کے قانونی مطالبات کی فہرست شائع کردی

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب کے 12 مطالبات کے جواب میں واشنگٹن کے تہران کیخلاف سنگین اور بھیانک جرائم اور ایران کے امریکہ سے مطالبات پر مبنی فہرست شائع کردی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے محمد جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ پمپئو کے بارہ مطالبات کے جواب میں امریکہ کے  ایرانی قوم کے خلاف سنگین  و بھیانک جرائم اور ایران کے امریکہ سے مطالبات کی فہرست شائع کردی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگنی چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی معاہدوں سے امریکی حکومت کے خارج ہونے کو امریکہ کی سنگین غلطی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خارجہ پالیسی اور عالمی تجارت جیسے اہم مسائل میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کو اپنی مرضی دوسرے ممالک پر مسلط کرنے کا کوئی حق نہیں۔

محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر عالمی سطح پر اپنی غیر ذمہ داری اور عہد شکنی کا مظاہرہ کیا ہے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکی حکومت کا خارج ہونا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی حتی امریکی عوام کی مرضی کے خلاف بھی ہے۔

ایرانی وویر خارجہ نے امریکہ کی عالمی سطح پر رفتار کو غیر منطقی قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ مختلف بہانوں اور غیر منطقی طور پر عالمی سطح پر کشیدگی پیدا کررہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے اسرائیل کی غیر قانونی حمایت ، بیت المقدس کے بارے میں امریکہ کا غلط فیصلہ ، فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی ، عراق، شام ، افغانستان، یمن اور لیبیا میں امریکہ کی غیر قانونی مداخلت ، چینی سمندر میں امریکہ کی منہ زوری ، روس کے خلاف پابندیاں ، ایران کے خلاف اقتصادی پانبدیاں اور دیگر امور امریکہ کی آشکارا غلطیوں اور منہ زوری کا مظہر ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ایرانی عوام کی حاکمیت کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے پرہیز کرنا چاہیے ۔ ماضی میں آٹھ سالہ مسلط کردہ چنگ اور اقتصادی پابندیوں کے علاوہ بھی امریکہ نے ایرانی عوام کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کیا جس کی فہرست کافی طولانی ہے امریکہ کو اپنی ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگنی چاہیے اور امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایرانی قوم اس کی دھمکیوں سےمرعوب ہونے والی نہیں ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری