جنت البقیع کی مسماری آل سعود کی تباہی ہے، اہلسنت عالم دین

جنت البقیع کی مسماری آل سعود کی تباہی ہے، اہلسنت عالم دین

پاکستان کے ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ جنت البقیع کو مسمار کرنے کا جرم آل سعود کی تباہی کا باعث بنے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ پیغمبر خدا کے والدین حضرت عبداللہ اور حضرت آمنہ، زوجہ رسول حضرت خدیجتہ الکبریٰ، خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرہ(س)، حضرت امام حسنؑ، امام جعفر صادقؑ، امام زین العابدینؑ، امام محمد باقر علیہم السلام اور دیگر اسلامی شخصیات کے مزارات کو مسمار کرنا آل سعود کا ناقابل معافی جرم ہے، جسے کوئی مسلمان معاف نہیں کر سکتا۔

پیرسید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا کہ جنت البقیع کو مسمار کرنے کا جرم آل سعود کی تباہی کا باعث بنے گا، تاریخی اہمیت کے اس اسلامی ورثے کو بحال کیا جائے، اہلسنت خود ان مزارات کی تعمیر کریں گے، اس حوالے سے پاکستان، ترکی اور ایران کو سعودی حکومت پر عالمی دباو بڑھانا چاہیے، پورا عالم اسلام رنجیدہ اور افسردہ ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ ظلم و ستم سے شخصی نظریات کو امت مسلمہ پر ٹھونسا نہیں جا سکتا، عوام اہلسنت اس کا سخت نوٹس لیں گے۔

اہلسنت عالم دین نے کہا کہ اہلسنت کسی کو توحید کے نام پر نجدیت پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، تاریخ گواہ ہے کہ آل سعود کے حجاز مقدس پر قبضے کے بعد سے اسلامی روایات کو جس طریقے سے یہودی سازش کے تحت مٹایا گیا ہے، ایسی بربریت اور ظلم کی تاریخ انسانی میں مثال نہیں ملتی، عالم اسلام ایک عرصے سے 8 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع کے طور پر مناکر اس اہم مسئلے کو زندہ رکھے ہوئے ہے کہ کس طرح سے اسلامی ورثے کی بے حرمتی کی گئی۔

دوسری جانب 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان نسیم کربلائی کا کہنا تھا کہ جنت البقیع کا انہدام عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے، جنت البقیع مدینہ منورہ میں واقع قبرستان ہے جس میں اُمہات المومنین، جلیل القدر اصحاب، تابعین اور دوسرے اہم افراد کی قبور ہیں کہ جنہیں 8 شوال 1344 ہجری قمری کو آل سعود نے منہدم کیا، یہ دن تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن ہے، جب جنت البقیع کے مزارات مقدسہ کو منہدم و مسمار کیا گیا۔

ادھرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر آج بروز پاکستان میں”یوم انہدام جنت البقیع”منایا جائے گا۔ لاہور، اسلام آباد، کراچی، ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظاہرے کیے جائیں گےاور جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے حوالے سے قرادادیں بھی پیش کی جائیں گی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری