عراق؛ مقتدیٰ الصدر نے العبادی کیساتھ سیاسی اتحاد کا اعلان کردیا


عراق؛ مقتدیٰ الصدر نے العبادی کیساتھ سیاسی اتحاد کا اعلان کردیا

عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی اور صدر تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صدر تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد عراق کے موجودہ وزیر اعظم حیدرالعبادی کیساتھ سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے نجف میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کے اتحاد کا مقصد فرقہ وارانہ تعصبات اور نسلی تقسیم کا مکمل خاتمہ ہے۔

عراقی رہنماوں نے اس موقع پر ملک بھر میں پولیس اور فوج کی صلاحیتیں بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

قابل ذکر ہے کہ مقتدیٰ صدر اس سے قبل ہادی العامری کیساتھ اتحاد بنانے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ انتخابات میں صدر پارٹی "سائرون" نے 54 جبکہ العبادی کی پارٹی "النصر" نے 52 فیصد ووٹ حاصل کرکے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری