4 کھرب 3 ارب 11 کروڑ روپے کے مالک آزاد امیدوار نے ایک روپیہ بھی ٹیکس نہیں دیا


4 کھرب 3 ارب 11 کروڑ روپے کے مالک آزاد امیدوار نے ایک روپیہ بھی ٹیکس نہیں دیا

مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار کے کاغذات میں ظاہر کردہ اثاثوں کی مالیت 4 کھرب 3 ارب 11 کروڑ روپے ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کے مطابق انہوں نے کھربوں روپے کے اثاثوں پر ایک روپیہ بھی ٹیکس ادا نہیں کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار محمد حسین منا شیخ نے کھربوں روپے کے اثاثے ظاہر کرکے سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق منا شیخ کے کاغذات نامزدگی کے مطابق وہ 4 کھرب 3 ارب 11 کروڑ روپے کے اثاثوں کا مالک ہے لیکن اس نے ایک روپیہ ٹیکس نہیں دیا۔

مظفرگڑھ کے امیدوار میاں محمد حسین منا شیخ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 182 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 270 سے آزاد امیدوار ہیں۔

قومی اسمبلی کے اسی حلقے سے حنا ربانی کھر، جمشید دستی اور دیگر رہنما بھی حصہ لے رہے ہیں۔

محمد حسین کے کاغذات میں ظاہر کردہ اثاثوں کی مالیت 4 کھرب 3 ارب 11 کروڑ روپے ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کے مطابق منا شیخ نے کھربوں روپے کے اثاثوں پر ایک روپیہ بھی ٹیکس ادا نہیں کیا۔

آزاد امیدوار میاں محمد حسین منا شیخ کا کہنا تھا کہ تحصیل مظفرگڑھ کے ملکیتی 5 مواضعات پر بااثر افراد نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے قبضہ کیا تھا جس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے 88 سال بعد ان کے خاندان کے حق میں فیصلہ دیا۔

منا شیخ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے حاصل ہونے والی 5 مواضعات کی زمین کی قیمت کا تخمینہ 4 کھرب 3 ارب 11 کروڑ روپے ہے اور پانچوں قیمتی مواضعات پر قبضے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

تاہم اس وقت میاں محمد حسین کے پاس ایک کروڑ 40 لاکھ مالیت کا 14 مرلے کا مکان ہے۔ 9 کروڑ روپے مالیت کی 7 بیگھا اراضی اور ایک لینڈ کروزر ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری