بھارت نے امریکا سے 24 آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدنے کا اعلان کردیا


بھارت نے امریکا سے 24 آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدنے کا اعلان کردیا

بھارت نے امریکا سے 24 آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدنے کا اعلان کر دیا ہے، 2 ارب ڈالر کے اس معاہدے کو نئی دہلی جلد ہی منظوری دے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت امریکا سے آبدوز شکن جنگی ہیلی کاپٹر کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے جب کہ مودی سرکار کی جانب سے معاہدے کو جلد منظوری ملنے کا امکان ہے۔

اس معاہدے کے تحت بھارت امریکا سے 24 ہیلی کاپٹر خریدے گا جو S-70B سکورسکی سیریز کے ہیں اگلے ماہ کی 6 تاریخ کو بھارتی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے، اس ملاقات سے قبل مودی سرکار کی جانب سے اس معاہدے کو منظوری ملنے کا امکان ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری