ایف بی آئی کے سابق سربراہ نے ٹرمپ کو امریکہ کا بدترین صدر قرار دیا


ایف بی آئی کے سابق سربراہ نے ٹرمپ کو امریکہ کا بدترین صدر قرار دیا

امریکی ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکہ کے بدترین صدر ہیں، ٹرمپ ہمیشہ قانون کی حکمرانی چیلنج کرتے ہیں، ٹرمپ کا رویہ تشویشناک ہے اور امریکی امور کو بہتر طور پر چلانے سے قاصر ہیں۔ 

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ اپنے ٹوئٹ میں ہمیشہ قانون کی حکمرانی کو چیلنج کرتے رہتے ہیں۔

جیمز کومی نے ٹرمپ کے رویے کو تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ وہ صرف ٹوئٹ کر کے امریکہ کے امور نہیں چلا سکتے۔ جیمز کومی اور ٹرمپ کے درمیان حالیہ دنوں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی ہوتی رہی ہے۔

ٹرمپ نے 2017 میں انتخابات کے حوالے سے ٹرمپ اور روس کے درمیان کمپیئن رابطہ ہونے کے مسئلے کو لے کر جیمز کومی کو ایف بی آئی کی سربراہی سے برطرف کر دیا تھا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ الیکشن کے اسی مسئلے میں ٹرمپ کے داماد اور ان کے بڑے بیٹے کو امریکی کانگریس اور سینیٹ میں طلب کر لیاگیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری