کوشنر کی بن سلمان سے ملاقات کے بعد اسرائیل آمد پر فلسطینیوں کا احتجاج، مزید 206 افراد زخمی

کوشنر کی بن سلمان سے ملاقات کے بعد اسرائیل آمد پر فلسطینیوں کا احتجاج، مزید 206 افراد زخمی

واضح رہے کہ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر سعودی شہزادے بن سلمان سے ملاقات کے بعد اسرائیل پہنچے ہیں جس پر فلسطینیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سعودی عرب اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ اس دوران جھڑپوں میں 206 نہتے فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطینیوں کے پر امن واپسی مارچ پر صیہونیوں نے ظلم کے پہاڑ توڑ دیے، پر امن فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 206 افراد کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے 200 سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

گزشتہ 13 ہفتوں سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 140 تک پہنچ گئی ہے جبکہ عالم اسلام کا ٹھیکہ سنبھالنے کا دعویٰ کرنے والا آل سعود خاندان صہیونیوں کے ساتھ تعلقات معمول لانے میں مصروف ہے۔

خیال رہے کہ یہ جھڑپیں ایسے موقع پر ہوئی ہیں کہ ٹرمپ کے یہودی النسل داماد جیرڈ کوشنر نے گزشتہ دنوں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس کے بعد وہ فورا اسرائیل پہنچ ہیں۔

فلسطینیوں کا یہ احتجاج کوشنر کے اسرائیل دورے کے دوران ہوا ہے جس میں آل سعود و آل یہود کیخلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔ 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری