تصاویر | نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں پر پولیس کی اندھا دھند فائرنگ؛ 42 شیعہ شہید اور زخمی

تصاویر | نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں پر پولیس کی اندھا دھند فائرنگ؛ 42 شیعہ شہید اور زخمی

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے میں پولیس کی فائرنگ سے دو افراد شہید اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نائجیرین پولیس نے ایسے حال میں اس ملک کے شیعہ مسلمانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جب وہ کاڈونا شہر میں شیخ زکزاکی کی رہائی کے لیے پرامن مظاہرہ کر رہے تھے۔

نائیجریا کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ شیخ زکزاکی کی حمایت میں نکالی جانے والی ہر ریلی ملک کے خلاف شورش ہے اور اس کے ساتھ سختی سے کاروائی کی جائے گی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے میں پولیس کی فائرنگ سے دو افراد شہید اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔

بعض زخمیوں کو پولیس کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ مظاہرہ کرنے والوں کے پاس اسلحہ اور چاقو تھا اور انہوں نے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔

یہ دعویٰ ایسے حال میں ہے کہ مظاہرے کی شائع ہوئی ویڈیو اور تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ مظاہرین خالی ہاتھ تھے۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے پولیس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ زکزاکی کی رہائی کے حق میں نکالی گئی ریلی بالکل پرامن تھی اور اس میں مظاہرین کی طرف سے کسی قسم کی پرتشدد کاروائی سامنے نہیں آئی۔

سورس: اہل بیت نیوز ایجنسی

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری