اسلام آباد میں عام انتخابات کے ساتھ صوبائی انتخابات کرانے کے لئے دھرنا + ویڈیو


اسلام آباد میں عام انتخابات کے ساتھ صوبائی انتخابات کرانے کے لئے دھرنا + ویڈیو

اسلام آباد میں متحدہ قبائل پارٹی اور تحریک جوانان پاکستان کی جانب سے قبائلی علاقوں میں عام انتخابات کے ساتھ صوبائی انتخابات کرانے کے لئے دھرنا جاری ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد میں متحدہ قبائل پارٹی اور تحریک جوانان پاکستان کی جانب سے قبائلی علاقوں میں عام انتخابات کے ساتھ صوبائی انتخابات کرانے کے لئے دھرنا جاری ہے۔

گزشتہ روز شرکائے دھرنا نے الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کیا اور مطالبہ کیا کہ فاٹا کے عوام کو انتخابات میں صوبائی سیٹوں کے لئے موقع دیا جائے۔

اس حوالے سے تسنیم نیوز کے ساتھ گفتگو کے دوران تحریک جوانان کے رہنما عرفان احمد کا کہنا تھا کہ آج شام ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جائے گا۔

متحدہ قبائل پارٹی کے قائدین ملک حبیب اورکزئی اور حبیب نور اورکزئی نے بھی تسنیم نیوز سے خصوصی گفتگو کی جس میں ان کہنا تھا کہ اپنے مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں دھرنا جاری رکھیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری