پاکستان نے مقامی وسائل سے سیٹلائٹ تیار کرلیا


پاکستان نے مقامی وسائل سے سیٹلائٹ تیار کرلیا

"پاک ٹیس ون اے" نامی پاکستانی سیٹلائٹ کو آئندہ ماہ جولائی میں خلا میں چھوڑا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترجمان  دفتر خارجہ پاکستان ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مقامی وسائل سے پاک ٹیس ون سیٹلائٹ تیار کرلیا ہے جو آئندہ ماہ جولائی میں خلا میں چھوڑا جائے گا۔

دفترِخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے مقامی وسائل سے ایک سیٹلائٹ تیار کرلیا ہے جس کے پاک ٹیس ون اے کا نام دیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سیٹلائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیٹلائٹ کا وزن 285 کلوگرام ہے جو ریموٹ سینسنگ کیلیےاستعمال ہوگا، سیٹلائٹ زمین کے جغرافیے، موسم، ماحول اور سائنسی تحقیق میں معاون ثابت ہوگا۔

ڈاکٹرمحمد فیصل کے مطابق پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ آئندہ ماہ خلا میں چھوڑا جائے گا جو 610 کلومیٹرکی بلندی پر مدارمیں چکر لگائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری