فلسطینی صدر کی روسی ہم منصب سے ملاقات؛ امریکہ سے تعلقات مکمل طور پر معطل ہیں


فلسطینی صدر کی روسی ہم منصب سے ملاقات؛ امریکہ سے تعلقات مکمل طور پر معطل ہیں

اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات میں فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ سے فلسطینی اتھارٹی کے تعلقات مکمل طور پر معطل ہیں جبکہ خطے کی صورتحال انتہائی پیچیدہ صورت اختیار کر گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی۔

عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کی ماسکو میں روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی غیر قانونی تعمیرات کے باعث ایک اور بحران سر اٹھا رہا ہے، امریکہ سے فلسطینی اتھارٹی کے تعلقات مکمل طور پر معطل ہیں، خطے میں صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے۔

دونوں رہنما‎ؤں کی ملاقات میں امریکہ سے تعلقات کی معطلی کے بعد خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے میں ہوئی ہے کہ جب گذشتہ 16 ہفتے سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 145 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تقریبا 16 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے تین سو تیس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری